LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا

Web Desk

19 September 2026

20ویں ایشین گیمز 2026ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج جاپان کے معروف شہر ناگویا (Aichi-Nagoya) میں منعقد ہو رہی ہے، جس کے ساتھ ہی ایشیا کے اس سب سے بڑے اسپورٹس میلے کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور نامور اسکوائش پلیئر نور زمان قومی پرچم تھام کر پاکستانی دستے کی مارچ پاسٹ میں نمائندگی کریں گے۔

جاپان میں منعقد ہونے والے ان ایشین گیمز میں ایشیا کے 45 ممالک کے 10 ہزار 840 سے زائد کھلاڑی (ایتھلیٹس) فتح کے عزم کے ساتھ مدِمقابل ہوں گے۔ اس میگا ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 43 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ پاکستان کا بھی ایک بڑا کھیلوں کا دستہ ان گیمز میں مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر ملک کے لیے میڈلز حاصل کرنے کے لیے ایکشن میں نظر آئے گا۔