سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
Web Desk
19 September 2026
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ‘آپریشن ردالفتنہ 3’ کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ مؤثر اور ٹارگٹڈ آپریشنز صوبے کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دیے گئے، جہاں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی سخت کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ضلع چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں کیے گئے کامیاب آپریشنز کے دوران مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے اور ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، بارودی مواد اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
19 September 2026
دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
19 September 2026
امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
19 September 2026
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
19 September 2026