اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
Web Desk
19 September 2026
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سناتور اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی مجموعی اور تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و امان کے ساتھ ساتھ بحری گزرگاہوں اور توانائی کے بین الاقوامی منظرنامے سے متعلق درپیش چیلنجز پر بات چیت کی۔
گفتگو کے دوران نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور تجارتی بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا، اور واضح کیا کہ بحری مواصلاتی راستوں میں خلل سے ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے صرف مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل راستے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں بالمشافہ ملاقات پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری
19 September 2026
اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ
19 September 2026
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
19 September 2026
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
19 September 2026
سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
19 September 2026
مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار
19 September 2026
عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری
19 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے
19 September 2026