ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
Web Desk
19 September 2026
ایران نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہونے والے دلخراش دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں معصوم شہریوں اور فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے اس واقعے کو سفاکانہ اور انسانیت سوز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے۔
ایران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات، سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ خطے میں امن و امان کا قیام اور دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مشترکہ جدوجہد انتہائی ضروری ہے، اور ایران اس مشکل وقت میں برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے
متعلقہ عنوانات
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
19 September 2026
دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
19 September 2026
امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
19 September 2026
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
19 September 2026
نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی
19 September 2026