LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

فیضان نے لاہور سے اسکردو تک 1100 کلومیٹر رننگ 22 روز میں مکمل کرلی

Web Desk

19 September 2026

جی سی یونیورسٹی (GCU) لاہور کے ہونہار طالب علم اور فیلکن ٹرائیتھلون کلب کے رکن فیضان احمد نے لاہور سے اسکردو تک کا 1,100 کلومیٹر پر محیط تاریخ ساز اور انتہائی دشوار گزار رننگ سفر محض 22 روز میں کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ فیضان نے آج اسکردو پہنچ کر اپنا یہ طویل چیلنج مکمل کیا، جس کے دوران انہوں نے پنجاب کے میدانی علاقوں سے لے کر خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سخت ترین پہاڑی راستوں پر دوڑتے ہوئے سفر طے کیا۔

اس 22 روزہ مشکل ترین سفر کے دوران فیضان نے ناران، بابوسر ٹاپ، چلاس اور رائے کوٹ جیسے شدید چڑھائیوں، سنگلاخ راستوں اور سخت موسمی حالات والے مقامات کو فتح کیا۔ فیضان احمد نے اپنے اس کارنامے کو پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے عظیم شہدا کے نام معنون کرتے ہوئے وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے تمام سورماؤں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فیضان کے اس رننگ چیلنج کا ایک اور اہم مقصد منشیات کے زہر کے خلاف عالمی سطح پر آگاہی پھیلانا اور خصوصاً نوجوان نسل کو اس کے بھیانک اثرات سے محفوظ رکھنا تھا۔ انہوں نے اپنے راستے میں آنے والی مختلف مقامی آبادیوں اور برادریوں سے گفتگو کرتے ہوئے منشیات کے خلاف مؤثر پیغام بھی پہنچایا۔