دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
Web Desk
19 September 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب اور بسیج فورس کے زیراہتمام دشمن عناصر اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ‘جان فدا مہم’ کا آغاز کرتے ہوئے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار رضاکاروں کو باضابطہ طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت تہران میں امام حسین چوک سے انقلاب چوک تک ایک بہت بڑا اور طاقتور جلوس نکالا گیا، جس میں جان فدا مہم کی مسلح جنگی بٹالینز، دفاعی ماہرین اور مختلف معاشرتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
مہم کے منتظمین کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد ایران کی پائیدار سیکیورٹی کے قیام میں مدد دینا، قومی یکجہتی و طاقت کا اظہار کرنا اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے لاحق کسی بھی ممکنہ خطرے یا جارحیت کے خلاف عوامی مزاحمت کو مضبوط بنانا ہے۔ ریلی سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے بسیج تنظیم کے سربراہ حسین تائب نے ‘جان فدا مہم’ کو دنیا کی جنگی تاریخ کا سب سے بڑا اور جرات مندانہ عوامی دفاع قرار دیا؛ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل قریب میں پوری دنیا امریکہ کو تاریخی شکست کا سامنا کرتے ہوئے اس خطے سے مکمل ناکامی کے ساتھ نکلتے ہوئے دیکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
20 October 2026
اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
20 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی
20 October 2026
حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
20 October 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
20 October 2026
ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ
20 October 2026
میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش
20 October 2026
2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن
20 October 2026