LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری

Web Desk

19 September 2026

جاپان میں ۲۰ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی ایشیا کے سب سے بڑے کھیل کے میلے کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس بار ایشین گیمز میں برصغیر اور ایشیا بھر کے ۴۵ ممالک سے ۱۰ ہزار ۸۴۰ سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ کے دوران ۴۳ مختلف کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

پاکستان کی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی ایشین گیمز کے مختلف مقابلوں میں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان کے لیے پہلی بڑی کامیابی اس وقت سامنے آئی جب قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

علاوہ ازیں، ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھروور ارشد ندیم بھی میدان میں اتریں گے، جن سے قوم کو سونے کا تمغہ جیتنے کی قوی امیدیں وابستہ ہیں۔ جاپان میں منعقدہ یہ گیمز خطے میں کھیلوں کے فروغ اور بین الاقوامی یکجہتی کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔