ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم اٹھانا فاطمہ ثنا اور نور زمان کے لیے اعزاز
Web Desk
19 September 2026
جاپان میں منعقد ہونے والے ‘ایشین گیمز 2026ء’ کی باوقار افتتاحی تقریب کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور نامور اسکواش پلیئر نور زمان کو پاکستان کا پرچم بردار (Flag Bearers) مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی تقریب کے دوران پاکستانی دستے کی قیادت کرتے ہوئے قومی پرچم اٹھائیں گے۔
اس اہم ذمہ داری پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ اتنے بڑے عالمی و علاقائی اسپورٹس اسٹیج پر پاکستان کا پرچم اٹھانا ان کے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے جس پر وہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی نمائندگی کرنا ہمیشہ ایک خاص احساس ہوتا ہے اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ آئندہ بھی پوری محنت اور لگن کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کرتی رہیں۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز کی باقاعدہ اور پروقار افتتاحی تقریب کل جاپان میں منعقد ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026