بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب
Web Desk
21 August 2026
بنگلادیشی ارکانِ پارلیمنٹ نے حکمران جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ اگرچہ صدارت کا عہدہ بڑی حد تک آئینی و رسمی ہے، تاہم وہ اب سربراہِ مملکت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ انتظامی اختیارات بدستور وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے پاس رہیں گے۔ 78 سالہ مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے پارلیمانی ووٹنگ میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار ریٹائرڈ آرمی کرنل اولی احمد کو شکست دی۔
یہ صدارتی انتخاب سابق صدر محمد شہاب الدین کے گزشتہ ماہ خرابیِ صحت کی بنا پر قبل از وقت مستعفی ہونے کی وجہ سے عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ سال 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بی این پی رواں سال اقتدار میں آئی تھی۔ مرزا فخر الاسلام عالمگیر 2016 سے اپنی نامزدگی تک بی این پی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور حسینہ واجد کے دور میں اپوزیشن کی ایک توانا آواز بن کر سامنے آئے، جس کی پاداش میں انہیں متعدد بار جیل اور مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا
21 August 2026
افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا
21 August 2026
ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
21 August 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان
21 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان
21 August 2026