بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
Web Desk
20 August 2026
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف حکومت نے نظرثانی کی درخواست دوبارہ دائر کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نظرثانی کی درخواست پر عدالت کا جو بھی حتمی فیصلہ آئے گا حکومت اس پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو دیا جانے والا ریلیف قانونی ضوابط کے مطابق نہیں ہے کیونکہ قانون کے تحت قیدی کے علاج کے لیے پہلے سرکاری ہسپتال کو ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر قیدی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی روایت قائم ہو گئی تو اس سے نظامِ عدل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ سابقہ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو بھی جیل سے پہلے سرکاری ‘سروسز ہسپتال’ منتقل کیا گیا تھا اور وہاں کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس کے بعد ہی انہیں بیرونِ ملک علاج کی اجازت ملی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی دہرا یا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش موجود ہے اور ان کے مثبت جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا
21 August 2026
افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا
21 August 2026
ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
21 August 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان
21 August 2026
بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب
21 August 2026