عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
Web Desk
20 August 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی پولیس کو اعلیٰ سطح پر الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ اڈیالہ جیل میں ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کی موجودگی میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی آمد کے پیشِ نظر ہسپتال کے گرد و پیش میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ماہر امراضِ قلب (Cardiologists)، جنرل میڈیسن کے ماہرین اور ماہر امراضِ چشم (Ophthalmologists) پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو بانی پی ٹی آئی کے پہنچتے ہی ان کا تفصیلی طبی معائنہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ایک مخصوص حصے یا وارڈ کو باضابطہ طور پر ‘سب جیل’ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سمیت تمام اعلیٰ افسران نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ کر کے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں اضافی نفری کو کسی بھی ناہمواری سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے
اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور دیگر افراد موجود ہیں، جبکہ منتقلی کی کارروائی کے لیے حتمی سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026