LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کی ممتاز پاکستانی شخصیت اور APPAC کے بورڈ ممبر طارق خان فلوریڈا میں انتقال کر گئے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا

پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

21 August 2026

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ دھرنا محض ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی آواز بن چکا ہے۔ پشاور کے کامیاب دھرنے اور نوجوانوں کے جمعِ غفیر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وکلا برادری بھی جماعتِ اسلامی کی اس تحریک میں شامل ہو رہی ہے، جبکہ کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام اور ہفتے کے دن دھرنے میں خواتین کا بڑا اجتماع منعقد ہو گا۔ انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول کی قیمتیں کم کرنا پڑیں گی۔ آئی پی پیز (IPPs) کے ساتھ جعلی معاہدوں، بجلی اور گیس کے بلوں میں فکسڈ چارجز اور ظالمانہ ٹیکسوں نے عام عوام، بالخصوص طلبا اور صنعتوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا کہ ظالمانہ نظام کا خاتمہ اب ناگزیر ہو چکا ہے اور تحصيل و ضلع کی سطح پر احتجاجی کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنان کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو وہ جلد اسلام آباد کی کال دیں گے۔ پنجاب کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں 1 کروڑ 20 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنا ناکامی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر جماعتِ اسلامی کا پیغام پہنچائیں اور ایک بڑے انقلاب کے لیے تیار رہیں۔