ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
Web Desk
21 August 2026
ترکیہ، مصر اور قطر نے غزہ میں ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی سے متعلق اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے۔ تینوں ممالک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں اور حملوں میں اضافہ غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور جاری سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ان حالیہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 16 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ‘بورڈ آف پیس’ (Board of Peace) پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ کشیدگی روکنے اور معاہدے کے نفاذ کے لیے مؤثر و عملی اقدامات کرے۔ دوسری جانب، خطے میں جاری سفارتی کوششوں کے تحت امریکی صدر کے نمائندے جیرڈ کشنر نے مصر میں حماس کے رہنماؤں اور ثالث ممالک کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، تاہم ان تمام تر سفارتی تحرک کے باوجود فی الوقت غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی نمایاں پیشرفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026