LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Web Desk

21 August 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کرنے اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تھا۔ ہسپتال کے اطراف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ان کے علاج و معائنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

قبل ازیں، عمران خان کی بہنیں اور معالج ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل جیل پہنچے تھے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جبکہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے فیصلے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہسپتال میں منتقلی کا ریلیف قانونی ضوابط سے مطابقت نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کے خلاف حکومت کی نظرثانی درخواست پر اعتراضات عائد کر کے اسے واپس کر دیا تھا۔