صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
Web Desk
21 August 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی 5 سالہ سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے۔ انہوں نے فروری 2026ء میں قازق صدر کاسِم ژومارت توکایف کے 23 سال بعد ہونے والے دورہِ پاکستان کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد اور سیاسی خیرسگالی کو تجارت میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے اگلے 2 سالوں میں دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کے امکانات ظاہر کیے اور پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے لیے 1 ملین ڈالر کی گرانٹ اور گوجرانوالہ میں پاک قازقستان AI سینٹر کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر قازق سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے رابطے اور 6 ورکنگ گروپس فعال ہیں، جبکہ قازقستان پاکستانی پھلوں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت
21 August 2026
نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک
21 August 2026
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
21 August 2026
جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ
21 August 2026
امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا
21 August 2026
افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا
21 August 2026
ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
21 August 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026