نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
Web Desk
20 August 2026
سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست خارج کرنے کا 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے ذہنی مریض ہونے کی بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی، لیکن اس حوالے سے ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے جو فیصلے پر نظرثانی کا جواز بن سکیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ریکارڈ سے ثابت ہے کہ مجرم انتہائی سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے اور اس کی سزا میں کمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق نظرثانی کا دائرہ اختیار انتہائی محدود ہوتا ہے اور اسے اپیل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے میں عالمی و شرعی نکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہزاروں خواتین اپنے شناساؤں یا اہل خانہ کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں، جبکہ اسلام نے خواتین کو مکمل تحفظ اور احترام دیا ہے، لہٰذا ان پر تشدد شرعی اور دنیاوی دونوں قوانین کی ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا
21 August 2026
افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا
21 August 2026
ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
21 August 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان
21 August 2026
بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب
21 August 2026