افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا
Web Desk
21 August 2026
افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 افغان اہلکاروں کو ایک ہفتے سے زائد عرصے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے دونوں اہلکاروں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے افغانستان مشن (UNAMA) سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں ملازمین بالکل خیریت سے ہیں۔ ان دونوں اہلکاروں کو 9 اگست کو افغانستان کے مغربی شہر ہرات سے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم اقوام متحدہ کو ان کی گرفتاری کی باضابطہ وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں اہلکاروں پر عائد تمام تر الزامات واپس لے لیے گئے ہیں اور انہیں مستقبل میں کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ سٹیفن دوجارک نے اہلکاروں کی بحفاظت رہائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ملک بھر میں اپنے تمام عملے کے استحقاق، تحفظ اور آزادانہ نقل و حرکت کی ضمانت کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
21 August 2026
دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران
21 August 2026
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ
21 August 2026
عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ
21 August 2026
شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل
21 August 2026
فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت
21 August 2026
نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک
21 August 2026
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
21 August 2026