امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان
Web Desk
21 August 2026
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران سے تجارتی روابط رکھنے والے دیگر ممالک کو بھی امریکی کارروائیوں اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے مزید اہم اعلانات توقع کے مطابق کیے جائیں گے کیونکہ امریکہ ایران کو معاشی طور پر مکمل تنہا کرنے جا رہا ہے۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد ایرانی حکومت کی خطے میں پراکسی کارروائیوں کو محدود کرنا اور معاشی دباؤ کے ذریعے موجودہ حکومت کو ختم کرنا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ان سخت ترین اقدامات میں معاشی دباؤ کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی بھی شامل ہوگی، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے تاکید کی کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا سلسلہ برقرار رہے گا جس کے باعث ایرانی بندرگاہوں سے کسی بھی قسم کی آمد و رفت یا تجارت ممکن نہیں رہے گی۔ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ چین سمیت تمام عالمی ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلتا دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم امریکہ اپنے معاشی و بحری دباؤ کے ذریعے ایران کو تنہا کرنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026