LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل

بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے

Web Desk

20 August 2026

پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری لانے اور پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے مشن کے تحت صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کینیڈا پہنچ گئے ہیں، جہاں ٹورنٹو میں ان کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔ چیف آرگنائزر کینیڈا گیٹ وے ایکسپو رانا محمد تنویر اور پاکستان مسلم لیگ کینیڈا کے زیر اہتمام ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم، قونسل جنرل ٹورنٹو خلیل احمد باجوہ، سفارت کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور کینیڈین سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان زونز میں 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد جیسی خصوصی مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران صوبائی وزیر ‘لائف سٹائل ایکسپو’ میں شرکت کے علاوہ کینیڈا کی ٹریڈ اینڈ کامرس، زراعت، کینولا ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔