نیویارک: 38 ملین ڈالر میڈیکیڈ فراڈ کیس، پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت سمیت 8 افراد گرفتار
Web Desk
19 June 2026
امریکی ریاست نیویارک کے شہر بروکلین میں وفاقی حکام نے ایک مبینہ بڑے مالیاتی اسکینڈل میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ میڈیکیڈ کے تحت 38 ملین ڈالر سے زائد کی جعلی ادائیگیوں اور کِک بیک اسکیم میں ملوث رہے۔
گرفتار ہونے والوں میں پاکستانی نژاد معروف کاروباری شخصیت اور کمیونٹی بورڈ 13 کے رکن پرویز صدیقی سمیت سات دیگر افراد شامل ہیں۔
وفاقی الزامات کے مطابق یہ مبینہ اسکیم دو Adult Day Care مراکز اے پی این اے Adult Day Care اور آشیانہ سوشل Adult Day Care کے ذریعے 2019 سے دسمبر 2025 تک چلائی جاتی رہی۔
تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بزرگ شہریوں کو ایسے مراکز میں رجسٹر کیا جاتا تھا جہاں وہ اکثر حاضر نہیں ہوتے تھے یا بالکل نہیں جاتے تھے، لیکن ان کے نام پر میڈیکیڈ سے باقاعدہ ادائیگیاں وصول کی جاتی رہیں۔
الزامات کے مطابق بعض افراد کو مراکز میں شامل ہونے کے بدلے نقد رقوم دی جاتی تھیں، جبکہ انہیں دیگر افراد کو بھی شامل کرنے پر کِک بیک فراہم کیا جاتا تھا۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جعلی حاضری شیٹس تیار کی گئیں، ریکارڈ میں رد و بدل کیا گیا اور فنڈز کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے منتقل کر کے چھپانے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس نیٹ ورک میں بعض مارکیٹرز مخصوص کمیونٹیز کے افراد کو ہدف بنا کر انہیں پروگرام میں شامل کرتے اور مالی فوائد حاصل کرتے تھے۔
وفاقی حکام نے اس کیس میں مزید تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ
9 September 2026
اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
9 September 2026
چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور
9 September 2026
دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی
9 September 2026
یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف
9 September 2026
نارفولک ساحل پر کوڑا پھینکنے پر 500 پاؤنڈ تک جرمانے کی تجویز
9 September 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں سوشل سٹڈیز کے متنازعہ تعلیمی نصاب کی منظوری، اسلام سے متعلق نصابی تبدیلیوں پر شدید تنقید
9 September 2026
امریکی محکمہ محنت نے کگنیزنٹ کے لیے نئے گرین کارڈز (پرم) کا پروسیس معطل کر دیا
9 September 2026