مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
Web Desk
5 July 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو سفارت کاری کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کے لیے بھی ہر دم تیار رہنا ہو گا۔
تہران میں حماس کے رہنما اور شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد درویش سے اہم ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کی میز پر ایسے فیصلے ہونے چاہئیں جن سے میدانِ جنگ اور جنگ بندی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا حقیقی تحفظ ہو سکے۔
دوسری جانب، تہران میں اعلیٰ قیادت کی جانب سے سخت بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے اپنے ایک بیان میں واشگاف الفاظ میں کہا کہ “شہید رہبرِ اعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا”۔ انہوں نے ایرانی قوم کو اندرونی معاملات کے حوالے سے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ناقابلِ شکست ہے جبکہ صہیونی ریاست تیزی سے زوال کی طرف جا رہی ہے، ہماری تہذیب اور عوام کو تسخیر نہیں کیا جا سکتا۔
اس سلسلے میں ایرانی فوج کے سربراہ (آرمی چیف) نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کڑے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کو نشانہ بنانے والوں کا گریبان کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ نو منتخب ایرانی صدر نے قوم سے وعدہ کیا کہ وہ شہید امام کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ مزید برآں، قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے شہید رہبرِ اعلیٰ کی زندگی بھر کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ ایرانی نائب صدر نے واضح کیا کہ شہید سپریم لیڈر کے احکامات پر عملدرآمد کرنا ریاست کے تمام شعبوں کی اولین ذمہ داری ہے
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026