LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

Web Desk

6 July 2026

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نیویارک میں بروکلین کے مشہور ساحلی تفریحی مقام ‘کونی آئی لینڈ’ (Coney Island) میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

نیویارک پولیس کے مطابق، واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل ایک 21 سالہ خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے  ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

کونی آئی لینڈ نیویارک کا ایک مصروف ترین ساحلی اور تفریحی مقام ہے، جہاں ویک اینڈ اور گرمیوں کے موسم میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ اس اچانک فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں۔