LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Web Desk

5 July 2026

غزہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی سفاکیت اور عسکری کارروائیاں تھم نہ سکیں، جہاں اسرائیلی فوج کے تازہ ڈرون حملے میں مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔

غزہ کی ایمبولینس اور ہنگامی امدادی سروسز کے ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے ‘السمر’ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب علاقے میں جنگ بندی نافذ ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

امدادی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون حملے کے تمام زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ منتقل کیے گئے زخمیوں میں سے متعدد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے جنگ بندی معاہدے اور عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیلی فورسز غزہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے خطے میں امن کی کوششیں شدید خطرات سے دوچار ہو گئی ہیں۔