لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا
Web Desk
6 July 2026
لبنان کے ضلع بنت جبیل میں واقع اکثریتی مسیحی قصبے ‘رمیش’ کے میئر حنا الامیل نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان کے بعض مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کے لیے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی درخواست کی ہے۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘این این اے’ کے مطابق، میئر حنا الامیل نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹا اور حقیقت کے برعکس قرار دیا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ جنوبی لبنان کے کسی بھی قصبے، دیہات یا گاؤں نے اسرائیل سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی اور نہ ہی یہاں کے لوگ ایسا سوچ سکتے ہیں، اس نوعیت کی بات کا تصور بھی یکسر ناقابلِ قبول ہے۔
میئر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی لبنان کے یہ تمام قصبے لبنان کا دھڑکتا ہوا دل ہیں، جو ملکی حب الوطنی، اپنی مٹی سے مخلصانہ وابستگی اور خالص لبنانی شناخت کی علامت ہیں۔ یہاں کے باسی اپنی سرزمین اور ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026