LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

سعودی و بحرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

Web Desk

6 July 2026

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سمیت خطے کی تازہ ترین سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے مابین جاری سفارتی مذاکرات کے عمل اور دیگر علاقائی پیشرفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ملاقات میں خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کرنے پر گفتگو کی گئی۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے انتہائی اہم بحری راستے ‘آبنائے ہرمز’ میں جہاز رانی کی آزادی اور محفوظ بحری آمدورفت کی اہمیت پر خصوصی زور دیا اور اس کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

 دونوں عرب رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کو اس وقت سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے خلیجی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو بھی دہرایا گیا۔