شام داخل ہونے کی کوشش میں 100 سے زائد اسرائیلی آبادکار گرفتار
Web Desk
6 July 2026
اسرائیلی فوج نے شام کی سرحد عبور کر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 100 سے زائد اسرائیلی آبادکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ آبادکار مقبوضہ شامی علاقوں میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری 2025ء میں شام کے نئے صدر احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل نے شام کے سیکڑوں مربع کلومیٹر علاقے پر باقاعدہ قبضہ کر لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے آبادکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی متعدد بار شام کے ان علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی آبادکاروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں جنوب مغربی شام میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ آنے والے نئے علاقوں میں یہودی بستیاں قائم کرنے کی باقاعدہ اجازت فراہم کرے۔ آبادکاروں کے مطابق، ان علاقوں میں یہودیوں کی مستقل بستیاں قائم ہونے سے شام کی اس اراضی پر اسرائیل کا کنٹرول اور قبضہ مزید مضبوط ہو جائے گا۔ اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے شامی حدود میں داخلے کی یہ کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں تاکہ گولان کی پہاڑیوں سے آگے بڑھ کر شام کے اندرونی علاقوں میں بھی اسرائیلی بستیوں کا جال پھیلایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
چین کا آبدوز سے سٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ
6 July 2026
طالبان رجیم تقسیم کا شکار، طالبان کمانڈر قتل، امن وامان کے دعوے زمین بوس
6 July 2026
منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام
6 July 2026
مودی کے زیرِ اثر دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک
6 July 2026
امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو
6 July 2026
سعودی و بحرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو
6 July 2026