غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا، فیصلہ پہلے سے لکھا ہوا تھا، سلمان صفدر
Web Desk
20 December 2025
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے توشہ کیس کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات آٹھ بجے تمام وکلاء کو اچانک اطلاع دی گئی کہ توشہ کیس کی سماعت ہوگی۔ ان کے مطابق 16 اکتوبر کو کیس کو ایڈجرن کیا گیا تھا اور آج عدالتی کارروائی ہونی تھی، نہ کہ فیصلہ سنایا جانا تھا۔
سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان اور وکلاء کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا اور جج صاحب لکھا ہوا فیصلہ لے کر عدالت میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج دلائل مکمل ہونے تھے، مگر اس کے برعکس دونوں ملزمان کو سترہ، سترہ سال قید اور ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کبھی انصاف نہیں ہوا اور القادر کیس کو فکس کرنے کیلئے متعدد بار کوششیں کی گئیں، جس میں جنوری میں سزا سنائی گئی۔ سلمان صفدر کے مطابق ایک سال گزرنے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کے کیسز نہیں سنے جا رہے۔
سلمان صفدر نے بتایا کہ سزا سننے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے اور انہوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو انتہائی مشکل حالات میں رکھا گیا ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کا عزم اور حوصلہ بلند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 69 صفحات اور 35 پیراگراف پر مشتمل فیصلہ پہلے سے ہی لکھا ہوا تھا، جو جج صاحب نے آج سنایا۔
متعلقہ عنوانات
شاندار فتح پر دل بہت خوش ، کشمیریوں نے (ن) لیگ پر بھرپور اعتماد کیا: مریم اورنگزیب
28 July 2026
نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
28 July 2026
صدر آصف زرداری کی 71 ویں سالگرہ پر گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب
28 July 2026
قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی
28 July 2026
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
28 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
28 July 2026
نورین نیازی کے خلاف پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج
28 July 2026
کارگو طیارہ حادثہ: طیارے کے مالک رابطوں کے باوجود تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے،
28 July 2026