LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

28 July 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر داخلہ و کمانڈر داخلی سلامتی فورس (لخویا) شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے اہم ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون و شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان اشتراکِ عمل کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب سے ان کے والد اور سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قطر کی تعمیر و ترقی میں ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ قطری وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔