آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب
Web Desk
28 July 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8 نشستوں پر میدان مار لیا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستیں حاصل کر سکی۔ انتخاب کے دوران کئی بڑے اپ سیٹ دیکھنے کو ملے؛ سابق وزیراعظم چودھری انوار الحق (ایل اے 7 بھمبر) ن لیگ کے چودھری طارق فاروق سے شکست کھا گئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے صدر چودھری محمد یاسین اپنے آبائی حلقے (ایل اے 12 چڑہوئی) سے ن لیگ کے راجہ ریاست خان سے ہار گئے، تاہم انہوں نے ایل اے 10 کوٹلی سٹی سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس کے علاوہ پی پی پی کے سینئر رہنما جاوید اقبال بڈھانوی (ایل اے 9 نکیال) اور ولید انقلابی (ایل اے 13 کھوئی رٹہ) بھی اپنی نشستیں نہ بچا سکے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے انتخابی عمل کو آزادانہ اور شفاف قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم
29 July 2026
فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان
29 July 2026
واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ
29 July 2026
شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس
29 July 2026
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر
29 July 2026
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
29 July 2026
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
29 July 2026
بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن گراؤنڈ واٹر باڈیز کا پلان طلب
29 July 2026