LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

شاندار فتح پر دل بہت خوش ، کشمیریوں نے (ن) لیگ پر بھرپور اعتماد کیا: مریم اورنگزیب

Web Desk

28 July 2026

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں ایک عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں شاندار فتح پر دل بے حد خوش ہے اور کشمیری عوام نے نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن کے ہر پولنگ باکس سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی گواہی مل رہی ہے جبکہ دھاندلی کا واویلا مچانے والے خود دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے زور دیا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس ملنی چاہئیں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 2 اگست کو آئندہ مرحلے میں وقت سے پہلے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ‘شیر’ پر مہر لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی سطح پر وزیراعظم شہباز شریف کو امن کے داعی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔