پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت
Web Desk
28 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز کو بڑھانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن ملکی انرجی سیکیورٹی کا اہم ستون ہے، جس سے یورو-4 اور یورو-5 معیار کا ایندھن حاصل ہو گا اور فرنس آئل پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے براؤن فیلڈ ریفائنریز میں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روڈ شوز منعقد کرنے اور اوگرا (OGRA) میں شفافیت لانے کے لیے اصلاحات کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترمیم شدہ پالیسی پر بروقت عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026