LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

نورین نیازی کے خلاف پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج

Web Desk

28 July 2026

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی کے خلاف این سی سی آئی اے (NCCIA) اسلام آباد میں پیکا 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق نورین نیازی نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران ریاست، سکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹا، اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانیہ پھیلانے کی کوشش کی، جس کا مقصد عوام میں اداروں کے خلاف سراسیمگی اور بداعتمادی پیدا کرنا تھا۔ حکام کے مطابق نورین نیازی کے خلاف پیکا 2016 کی دفعات 20 اور 26-A کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 505 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔ متعدد بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود تفتیش میں شامل نہ ہونے اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے کیس میں دیگر ممکنہ کرداروں کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔