کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
Web Desk
28 July 2026
پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم پیشرفت میں کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ کویتی وزیر خارجہ اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026