آسکرز میں شریک فنکاروں نے ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھا دی
Web Desk
16 March 2026
آسکرز کی رنگا رنگ تقریب اس وقت سیاسی احتجاج کا مرکز بن گئی جب نامور ہسپانوی اداکار جاویئر بارڈم نے ریڈ کارپٹ اور اسٹیج پر ایران جنگ اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔ بارڈم نے احتجاجاً وہی ‘پن’ پہنی جو انہوں نے 2003 میں عراق جنگ کے خلاف پہنی تھی، اور اس موقع پر “نو ٹو وار” اور “فری فلسطین” کے نعرے بلند کیے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 23 برس قبل کی طرح آج بھی ایک اور غیر قانونی جنگ جھوٹ کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے فلسطین کی پن مزاحمت کی علامت کے طور پر لگائی ہے تاکہ عالمی برادری تک امن کا پیغام پہنچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا مزید جنگوں کی متحمل نہیں ہو سکتی اور فلسطین کو فی الفور آزاد کیا جانا چاہیے۔ تقریب میں موجود دیگر فنکاروں نے بھی بارڈم کے اس اقدام کی حمایت کی، جس سے ایوارڈ شو کی گہما گہمی میں جنگ مخالف بیانیہ نمایاں رہا۔
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026