ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف
Web Desk
28 September 2026
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ (آرمی چیف) میجر جنرل امیر حاتمی نے امریکہ اور عالمی طاقتوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران بین الاقوامی منڈی میں تجارت نہیں کر سکتا تو پھر کوئی بھی دوسرا ملک اس خطے سے تجارت نہیں کر سکے گا۔ اپنے ایک اہم بیان میں ایرانی آرمی چیف نے واضح کیا کہ اگر ایران کو جینے کا بنیادی حق نہیں دیا جاتا تو پھر کوئی بھی سکون سے نہیں رہ سکے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی عزت اور قومی وقار کی علامت ہے اور ایرانی فورسز دشمنوں کو اس انتہائی اہم اور حساس تجارتی بحری گزرگاہ سے کسی بھی صورت فائدہ اٹھانے نہیں دیں گی۔
دوسری جانب، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں انتہائی مشکل اور ابتر سیکیورٹی صورتحال سے دوچار ہے، اور اسی دباؤ کے باعث ممکن ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ عسکری جارحیت کا سہارا لینے کی کوشش کرے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود ایرانی مسلح افواج دشمن کے کسی بھی طاقتور حملے یا ممکنہ پیش قدمی کا منہ توڑ مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور فعال ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026