LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کیلئے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری

Web Desk

28 September 2026

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئینی آپشن کے تحت گورنر راج نافذ کرنے سے متعلق پسِ پردہ (بیک ڈور) کام جاری ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان میں گورنر راج کا طریقہ کار اور آپشن واضح طور پر موجود ہے جسے ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے کے عوام خیبر پختونخوا حکومت اور بالخصوص وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی انتظامی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں، اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود وزیراعلیٰ نے شہدا کے جنازوں تک میں شرکت نہیں کی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر صوبے میں گورنر راج لاگو ہوتا ہے تو موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی ہی عہدے پر برقرار رہیں گے کیونکہ وہ ایک بہترین سیاستدان اور اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ انہوں نے پولیس ایکٹ میں ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے وفاق کے اختیارات کو یرغمال بنانے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ایکٹ میں تبدیلیاں کیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور لانگ مارچ کی کالز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی تیاریاں مکمل ہیں اور پی ٹی آئی کا متوقع لانگ مارچ 4 اکتوبر کو بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔