LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل

Web Desk

28 September 2026

بالی ووڈ کے نامور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری خاندانی تنازع نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے، جہاں اداکار کی مبینہ دوست اور اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے سنیتا آہوجا کے الزامات کو سخت الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔ سنیتا آہوجا کی جانب سے اپنی شادی شدہ زندگی میں مسائل کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد، کومل رانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تفصیلی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کی شدید مذمت کی۔ کومل نے مؤقف اپنایا کہ “جو گھر پہلے ہی اندر سے بکھر چکا ہو، اسے کوئی دوسرا شخص نہیں توڑ سکتا۔”

کومل رانی نے سنیتا آہوجا پر نام لیے بغیر الزام عائد کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک شدید ذہنی دباؤ میں رکھنا، اسے کام سے روکنا اور اپنوں سے دور کرنا کہاں کی وفاداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو ناچاکی اور نجی اختلافات کو میڈیا کے سامنے لانا محض عوام سے ہمدردی حاصل کرنے کا سستا طریقہ ہے۔ کومل نے سنیتا سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کا نام اپنے خاندانی تنازعات میں گھسیٹنا بند کریں۔ اس سے قبل، سنیتا آہوجا نے کولکاتا کے مندر کے دورے کے موقع پر میڈیا کے سامنے روتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ہنستا بستا گھر بغیر کسی وجہ کے تباہ ہو رہا ہے، جس پر اداکار گووندا نے واضح کیا تھا کہ ان کے نجی معاملات پر چہ مگوئیاں نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ یہ ان کا بالکل ذاتی معاملہ ہے۔