LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کیلئے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Web Desk

28 September 2026

راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اچانک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ایک ٹیلی کام آپریٹر کے مرکزی نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث جڑواں شہروں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز میں جزوی تعطل پیدا ہوا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سروس کی جلد از جلد بحالی کے لیے ماہر تکنیکی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں، تاہم نیٹ ورک کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری ہے اور یہ تعطل صرف شمالی ریجن کے بعض مخصوص حصوں تک محدود ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں اور انٹرنیٹ صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس عارضی اور جزوی تعطل پر پریشان نہ ہوں کیونکہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔