عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
Web Desk
28 September 2026
:
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمینِ حج کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ‘پاک حج ایپ’ اور ڈیجیٹل حج پورٹل میں متعدد جدید فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔ ان اپ ڈیٹس کے بعد عازمین اب گھر بیٹھے ہی اپنے حج پیکیج کے دورانیے میں تبدیلی اور مکہ و مدینہ میں اپنی مرضی کی رہائش کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ نیشل آئی ٹی بورڈ (NITB) کے تیار کردہ اس ڈیجیٹل پورٹل پر پرائیویٹ حج کی بکنگ کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 26 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 45 ہزار نشستیں اب بھی خالی ہیں۔
نئے ڈیجیٹل فیچرز کے تحت عازمین گھر بیٹھے ‘ٹو بیڈ’ (Two-Bed)، ‘تھری بیڈ’ (Three-Bed)، ‘فیملی روم’ یا ‘شیئرنگ رہائش’ کا انتخاب کر سکتے ہیں، جبکہ ‘لانگ حج’ پیکیج کو ‘شارٹ حج’ یا ‘شارٹ’ کو ‘لانگ’ میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پورٹل پر ہارڈشپ کوٹے کے تحت محرم یا ہیلپر کی شمولیت اور ضرورت پڑنے پر درخواست کی منسوخی و رقم کی واپسی کا طریقہ کار بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔ عازمین اب ایپ ہی سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کے بعد دوبارہ اپ لوڈ کر سکیں گے، جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے قریب ترین تصدیق شدہ ڈاکٹر سے میڈیکل فارم کی تصدیق کروا کر پورٹل پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026