LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی

Web Desk

28 September 2026

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیوں، دباؤ اور اقتصادی پابندیوں کے ذریعے دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور اب ہمیشہ کے لیے ختم ہو رہا ہے۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ دنیا کی تمام آزاد اور خودمختار ریاستیں ایران کے ساتھ اپنے سفارتی و تجارتی تعلقات کے فیصلے صرف اپنے قومی مفادات اور ترجیحات کو مدِ نظر رکھ کر کرتی ہیں۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی آزاد قومیں اپنے اقتصادی و تجارتی روابط امریکی محکمہ خزانہ کے احکامات یا اشاروں پر طے نہیں کرتی رہیں۔ کاظم غریب آبادی کا یہ بیان امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے اس حالیہ دعوے کے جواب میں سامنے آیا ہے، جس میں امریکی وزیر نے کہا تھا کہ آنے والے چند ہفتوں میں ایران کے پاس بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت یا بارٹر کے لیے کچھ باقی نہیں رہے گا اور امریکہ دیگر ممالک کو ایران سے تجارتی روابط ختم کرنے پر راضی کرے گا