LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ

امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر

Web Desk

28 September 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایرانی قوم اپنی بے پناہ طاقت اور پختہ ارادے کے ذریعے تمام بیرونی چیلنجز اور رکاوٹوں پر قابو پا لے گی۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام درپیش معاشی مشکلات اور عالمی پابندیوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور ملک میں پیداوار اور ترقی کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

ایرانی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹرمپ ایرانی عوام کو نیست و نابود کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ان کے نزدیک انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور انسانی قدروں کی کوئی اہمیت نہیں۔ مسعود پزشکیان نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد سخت پابندیوں کے پیشِ نظر تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی، سیاحتی اور تجارتی روابط کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔