پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل
Web Desk
28 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں اور جدید کاری کے سفر میں ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاک بحریہ کی جانب سے بیڑے میں شامل کی گئی جدید ‘ہنگور کلاس’ کی پہلی آبدوز پی این ایس ہنگور نے اپنے پہلے ہی لائیو ویپن فائرنگ کیپابیلٹی ٹیسٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آبدوز نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کا انتہائی کامیاب تجربہ کرتے ہوئے سمندر میں موجود متعین ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور اپنی جنگی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ اس لائیو فائرنگ مظاہرے کا براہِ راست مشاہدہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کیا اور آبدوز کی غیر معمولی طاقت اور آپریشنل تیاریوں کی بھرپور تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے تیار کی جانے والی یہ جدید ترین ہنگور کلاس آبدوز پاکستان کی زیرِ آب جنگی صلاحیتیوں اور بحری سرحدوں کے دفاع میں چٹان کی مانند ثابت ہوگی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، تمام قیادت اور آپریشنل ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اینٹی شپ کروز میزائل کا یہ درست ترین ہدف پاک بحریہ کی اعلیٰ مہارت، پیشہ ورانہ کارکردگی اور جنگی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، یہ آبدوز رواں سال 30 اپریل کو چین کے شہر سانیا میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان کے حوالے کی گئی تھی، جس میں صدر زرداری مہمانِ خصوصی تھے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026