LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا

یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک

Web Desk

28 September 2026

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے معروف تاریخی و سیاحتی علاقے پلاکا میں ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے شديد دھماکے کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی، جس سے 4 امریکی شہریوں سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ غير ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور اردگرد کا علاقہ تباہ شدہ ملبے سے اٹ گیا۔ ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے تمام 6 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں یونانی باشندوں کے علاوہ برطانیہ اور امریکہ کے شہری شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں مقامی حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ واقعہ گیس کے اخراج (لیکج) کے باعث پیش آیا، کیونکہ دھماکے سے کچھ دیر قبل علاقے میں گیس کی تیز بو محسوس کی گئی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ممکنہ طور پر مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے تحت وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر کے شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یونانی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی وجہ جاننے، تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے اور جاں بحق افراد کی باضابطہ شناخت کا عمل مکمل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔