جاوید ہاشمی و مصطفی نواز کھو کھر کا بانی پی ٹی آئی کی سزا کی مزمت میں موقف
Web Desk
20 December 2025
سینیٹر جاوید ہاشمی اور مصطفی نواز کھو کھر نے بانی پی ٹی آئی کی سزا کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جبر عروج پر پہنچ چکا ہے اور دی جانے والی سزا کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ سزا دینے کے نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں اور استثنی ماضی کے بجائے موجودہ حالات کے مطابق طلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ضیا الحق کے دور میں اسمبلی سے لیے جانے والے استثنی کے حوالے سے کہا کہ آج پہلی بار تاحیات استثنی لیا گیا، جو فاشزم والا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ان کے مطابق آج کی سزا کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔
جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ ملک میں زندگی نہیں ہے اور لوگ جیلیں بھرنے کے لیے تیار ہیں، “24 کروڑ عوام میں سے 20 کروڑ جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی سزا عوامی مقبولیت کو متاثر نہیں کر سکتی اور انہیں زیادہ دیر جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔مصطفی نواز کھو کھر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول رہنما ہیں اور دی جانے والی سزا کو قبول نہیں کرتے۔ ان کے مطابق ملک میں میڈیا پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، مطیع اللہ جان پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے، اور طارق جہانگیری کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام شہریوں کو غلام بنانے اور سیاسی جماعتوں کو رجمنٹ کے طور پر چلانے کی کوشش کر رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
شاندار فتح پر دل بہت خوش ، کشمیریوں نے (ن) لیگ پر بھرپور اعتماد کیا: مریم اورنگزیب
28 July 2026
نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
28 July 2026
صدر آصف زرداری کی 71 ویں سالگرہ پر گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب
28 July 2026
قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی
28 July 2026
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
28 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
28 July 2026
نورین نیازی کے خلاف پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج
28 July 2026
کارگو طیارہ حادثہ: طیارے کے مالک رابطوں کے باوجود تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے،
28 July 2026