اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز
Web Desk
5 June 2026
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کے تحت الگ اسمبلی اور چیف ایگزیکٹو کے قیام کی سفارش پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اسلام آباد کے لیے ایک علیحدہ قانون ساز اسمبلی قائم کی جائے جو براہ راست منتخب ارکان پر مشتمل ہو۔
کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مجوزہ اسمبلی 20 سے 30 ارکان پر مشتمل ہوگی جبکہ اس کا اپنا سیکریٹریٹ بھی ہوگا۔ یہ اسمبلی وفاقی دارالحکومت سے متعلق قانون سازی کی ذمہ دار ہوگی۔
تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کا انتظامی ڈھانچہ مکمل طور پر الگ ہوگا اور ایک چیف ایگزیکٹو اس نظام کی سربراہی کرے گا۔ شہر کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے سمیت تمام انتظامی معاملات بھی اسی اسمبلی کے تحت آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس منصوبے کو قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026