LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان سعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

13 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوز نے ملاقات کی، جس میں تجارت، زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ‘پاکستان-پرتگال بزنس فورم’ کے قیام کی تجویز دی گئی، جبکہ لاہور اور لزبن کو ‘سسٹر سٹی’ بنانے کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرتگالی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے فارماسیوٹیکل، توانائی، آبی وسائل اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر زور دیا۔ پرتگالی سفیر نے صوبے میں صحت کے شعبے، بالخصوص پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کے قیام پر وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں پرتگال کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ تعلقات کو ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا، ساتھ ہی انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کے ذریعے عوامی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔