یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی
Web Desk
26 July 2026
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے یوکرین پر ایران کے تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا باضابطہ الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ناپاک کارروائی کا بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے ایرانی تجارتی جہاز پر حملے کو اقوامِ متحدہ کے منشور (UN Charter) کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے یہ حملہ اسرائیل کے کہنے پر کیا ہے تاکہ یورپی ممالک کو بھی خطے میں جاری جنگ میں گھسیٹا جا سکے۔
عباس عراقچی نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس سنجیدہ معاملے پر یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس اور روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ انہوں نے دونوں عالمی رہنماؤں پر ایران کا موقف واضح کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کیف حکومت کی جانب سے کی گئی اس اشتعال انگیز کارروائی کا تہران کی جانب سے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026
لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب
26 July 2026
کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت
26 July 2026
جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق
26 July 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم
26 July 2026
ٹرمپ نے ایران کو سفارتکاری کا موقع دینے کیلئے حملے روکے: مائیک والٹز
26 July 2026
اسحاق ڈار سے ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال
26 July 2026