LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم

Web Desk

26 July 2026

یمن کے وزیراعظم شایع محسن الزندانی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثی ملیشیا کے مسلسل حملے دراصل ایرانی ایجنڈے کی تکمیل کا کھلم کھلا ثبوت ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں یمنی وزیراعظم نے واضح کیا کہ تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے سے عالمی تجارت، سپلائی چین اور بحری نقل و حرکت کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سمندری راستوں کی سلامتی اور جہاز رانی کا تحفظ کسی ایک ملک کے بجائے پوری بین الاقوامی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

شایع محسن الزندانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کے ان جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لیے ایک مضبوط اور حتمی موقف اپنائے اور ان کو ملنے والی بیرونی حمایت اور وسائل کے تمام ذرائع کو فوری بند کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی تسلیم شدہ حکومت خطے میں امن و امان اور استحکام کے قیام کے لیے سعودی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے ساتھ مکمل اور قریب تر رابطہ برقرار رکھے گی۔