محبت کے نام پر 500 لڑکیوں کو بے وقوف بنا کر 2 کروڑ بٹورنے والا جعلی عاشق
Web Desk
18 April 2026
بھارت میں سیکڑوں خواتین کو اپنی جھوٹی محبت اور جعلی شناختوں کے جال میں پھنسانے والا ایک بڑا فراڈیا آخر کار دہلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ملزم آنند نے دھوکہ دہی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے 500 سے زائد لڑکیوں کو مالی اور جذباتی طور پر نقصان پہنچایا۔
ملزم کی کارروائیوں کا طریقہ کار نہایت منظم تھا؛ وہ ڈیٹنگ ایپس اور سوشل میڈیا پر خود کو کبھی نامور ڈاکٹر، کبھی فلم پروڈیوسر، وکیل یا کامیاب بزنس مین ظاہر کرتا تھا۔ اس کا اصل مقصد خواتین کا اعتماد جیت کر ان سے پیسے بٹورنا تھا۔ وہ پہلے جذباتی تعلق قائم کرتا اور پھر کسی فرضی ‘میڈیکل ایمرجنسی’ یا کاروباری نقصان کا بہانہ بنا کر لاکھوں روپے مانگتا۔ کچھ لڑکیوں کو اس نے ماڈلنگ اور بڑے اداروں میں داخلوں کے خواب دکھا کر بھی لوٹا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس شاطر ملزم نے اب تک مختلف خواتین سے تقریباً 2 کروڑ روپے بٹورے ہیں۔ اس منظم فراڈ کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک متاثرہ لڑکی نے ہمت دکھائی اور پولیس کو اس کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس نے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اب اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
9 November 2026
دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026