خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
Web Desk
7 November 2026
متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون کاروباری شخصیت نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والی تمام خواتین کو سرپرائز دیتے ہوئے مہنگے ترین فولڈ ایبل آئی فونز (iPhone Duo) تحفے میں دے کر خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر (MD) حسینہ نشاد نے یہ بیش قیمت تحائف اچانک اپنی ملازماؤں کی ورک ڈیسک پر رکھے، جن کی پیکنگ کھولنے پر خواتین کو تقریباً 2 ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی ساڑھے 5 لاکھ روپے سے زائد) مالیت کے ‘آئی فون ڈو’ ملے۔ حیران کن اور غیر متوقع تحفہ ملنے پر خواتین انتہائی جذباتی ہو گئیں۔ حسینہ نشاد نے نہ صرف دفتری عملے بلکہ اپنے گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی خاتون کو بھی یہی مہنگا فون تحفے میں دیا، جس پر وہ جذباتی ہو کر حسینہ نشاد کو گلے لگا کر رو پڑیں۔
حسینہ نشاد نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان تحائف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وجہ بیان کی کہ وہ جانتی ہیں کہ ہر عورت کے اپنے خواب، ذمہ داریاں اور مشکلات ہوتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ تمام خواتین مضبوط اور پراعتماد بن کر اپنے خواب پورے کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی خاتون کی کامیابی انہیں سب سے زیادہ فخر محسوس کراتی ہے، کیونکہ جب ایک عورت ترقی کرتی ہے تو وہ دوسری خواتین کے لیے بھی حوصلے اور ترقی کا باعث بنتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026
شفاف سر اور سبز آنکھوں والی نایاب مچھلی کی پہلی بار ویڈیو ریکارڈ
3 November 2026
فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی
2 November 2026
انسان تو انسان، پرندے بھی جھوٹ بولنے لگے، سائنسدان بھی حیران
2 November 2026